وفاق اور صوبوں کا تنازع ملک کے لیے خطرناک ہے۔فائل فوٹو
وفاق اور صوبوں کا تنازع ملک کے لیے خطرناک ہے۔فائل فوٹو

صدرمملکت کی طبیعت ٹھیک ہو گئی۔4 وفاقی وزرا سے حلف لے لیا

اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی کی طبیعت ٹھیک ہو گئی تین وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت سے حلف لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں آج 3 وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت  نےحلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہوئی۔ صدرمملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا ۔اس سے قبل صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ سے حلف نہیں لیا تھا کیونکہ ان کی طبیعت خراب تھی۔

آج حلف اٹھانے والے وزرا میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور(ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین، بی این پی (مینگل) کے آغا حسن بلوچ اور(ن) لیگ کے میاں جاوید لطیف شامل ہیں۔ بی این پی (مینگل) سے تعلق رکھنے والے محمد ہاشم نوتیزئی نے وزیرمملکت کا حلف اٹھایا۔