پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو
پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو

ساری عمر بیگانے مال پرعیاشی،خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک روزانہ ہیلی کاپٹرسے سفرکے 8 لاکھ کے خرچے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس یا دفتر آنا جانا کے پھیرے قوم کو 98کروڑکے پڑے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری عمر بیگانے مال پہ عیاشی، وزیراعظم بن کرغریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اس طرح استعمال کیا لوگ ٹانگہ یا رکشہ نہیں استعمال کرتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ’پھر کہتے ہیں باقی بے ایمان ہیں خان ایماندار ہے۔‘