این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور:ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ کیس میں گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیااور نہ ہی سنا گیا ہے جبکہ صدر پاکستان کیس میں فریق ہی نہیں تھے انہیں کیسے ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں اورآئین کے تحت گورنر اور صدر کو ہدایات نہیں جاری کی جا سکتیں کیوں کہ آرٹیکل 248کے تحت صدر اور گورنر کو استثنیٰ حاصل ہے۔

واضع رہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے گورنر پنجاب کی جانب سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر پنجاب نئے وزیر اعلیٰ سے حلف نہیں لینا چاہتے اس لیے صدر پاکستان حلف لینے کیلیے کسی دوسرے شخص کو نامزد کریں اور 24گھنٹے میں یہ کام کیا جائے ،عدالت نے فیصلے کی کاپی صدر پاکستان کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔