قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو
 قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی

کراچی:سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو ایک لاکھ 32 ہزار 700 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار769 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 1933 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب مسلسل اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر27 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 186 روپے 70 پیسے ہے، کاروباری دن میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا ہے۔

پیر سے جمعے تک 5 کاروباری سیشنز میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوکر 127 روپے 50 پیسے ہے۔