پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے۔فائل فوٹو
پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے۔فائل فوٹو

پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان پاک فوج

 راولپندی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اورادارے بھرپورطریقے سے کام کر رہے ہیں، اگرکسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تواسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں دن رات سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ترجمان پاک فوج اس سے پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اوراس کا تدارک کرے۔میجرجنرل بابرافتخار نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔