شہباز شریف عید بعد ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے
مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کو ڈی آئی خان کے دورے کی دعوت دے رکھی تھی ۔
April 24, 2022 · قومی
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کی دعوت پرعید کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کو ڈی آئی خان کے دورے کی دعوت دے رکھی تھی ۔مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد ڈی آئی خان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے،جن میں سی پیک،ٹانک زام لنک روڈانڈسٹریل زون ،بجلی و گیس کے منصوبے شامل ہیں۔شہباز شریف دورہ ڈی آئی خان کے دوران جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔