مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

مریم نوازکی درخواست پرنیب سے جواب طلب

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکی عمرے پرجانے کیلیے پاسپورٹ واپسی  کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے  نیب سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، مریم نواز کے وکیل احسن بھون نے استدعا کہ مریم نے عمرے پرجانا ہے ،ان کی درخواست صرف پاسپورٹ واپسی کی حد تک ہے ،ای سی ایل میں نام کےحوالے سےحکومت خوددیکھےگی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ہدایت کی کہ ای سی ایل کےحوالے سےرولزپیش کریں،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا اورکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔