میں نے ابھی تک نوکری سے استعفیٰ نہیں دیا۔فائل فوٹو
میں نے ابھی تک نوکری سے استعفیٰ نہیں دیا۔فائل فوٹو

احد چیمہ نےاستعفیٰ کی خبروں کی تردید کردی

 لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احد چیمہ نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے انہیں مختلف عہدوں کی پیشکش کی ہے لیکن ابھی وہ کوئی عہدہ نہیں لینا چاہتے، جب وقت آئے گا تو سرکاری عہدہ لے لیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ابھی تک اپنی نوکری سے استعفیٰ نہیں دیا۔ احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی دن رات مختلف منصوبوں پر کام کیا اور انہیں کامیاب کیا۔