حمزہ شہبازکی حلف برداری کا معاملہ۔درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہورہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف برداری سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ نےصدرمملکت کوحلف کیلئےنمائندہ مقررکرنےکی ہدایت کی تھی، ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی 26 اپریل کو حمزہ شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔