اقتدار کی ہوس میں اعلیٰ عدلیہ کے ضبط کو بار بار آزمایا گیا۔فائل فوٹو
اقتدار کی ہوس میں اعلیٰ عدلیہ کے ضبط کو بار بار آزمایا گیا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن کمیشن کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد:صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن انتہائی قابل اور ایماندار لوگوں پرمشتمل ہے، موجودہ الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم نے خود تعینات کیا تھا۔

لاہورہائیکورٹ بارمیں پاکستان بارکونسل، سپریم کورٹ باراورلاہورہائیکورٹ بار کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

احسن بھون نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو متنازع نہ بنائیں، موجودہ حکومت الیکشن کمیشن میں خالی دو اسامیوں کو پُرکرے، الیکشن کمیشن کو متنازع بنانا ملک کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر تنقید ہو سکتی ہے مگر عدالتوں پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔