شہباز شریف کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی۔فائل فوٹو
شہباز شریف کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی۔فائل فوٹو

قوم کو ملک کی آزادی کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا۔عمران خان

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آزادی کی تحریک فیصلہ کن مرحلہ ہے پوری قوم کو اپنے بچوں کے مستقبل اور ملک کی آزادی کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادی کی تحریک کا پیغام لے کرگلی گلی گاؤں گاؤں جانا ہے،  ساری قوم کو تیار کرنا ہے کیوں کہ یہ تاریخ میں فیصلہ کن مرحلہ ہے ہم پر بیرونی سازش کے ساتھ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 60 فیصد حکومتی کابینہ ضمانت پر ہے، ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا، آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف سب کی آف شور کمپنیاں ہیں، چور حکمران چھٹیاں منانے کاروبار کرنے اور علاج کے لیے  باہر جاتے ہیں، میں مستقبل کی جنگ لڑنے کے لیے قوم کو اکٹھا کرکے نکالوں گا۔

ابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کے لیے میڈیا میں پیسہ چلایا گیا، مخالف جماعت کو خریدا گیا، چلی میں بھی یہی کام کیا گیا، امریکا اسی طرح حکومتیں بدلتا ہے، ساری سازش امریکی انڈر سیکرٹری نے کی جس نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی کہ کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹایا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا، اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی تو معاف کردیں گے۔