خود کش حملے سے پہلے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

خودکش حملہ آورخاتون جب رکشا سے اتری تو وہاں پہلے سے ایک برقع پوش خاتون بھی کھڑی تھیں۔

               
April 27, 2022 · قومی
سفید اسکارف میں موجود خاتون حملہ آورکے پاس جاتی ہے اور کچھ بات کرتی ہے۔فائل فوٹو

سفید اسکارف میں موجود خاتون حملہ آورکے پاس جاتی ہے اور کچھ بات کرتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی:جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش حملے سے پہلے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خودکش حملہ آورخاتون جب رکشا سے اتری تو وہاں ایک برقع پوش خاتون بھی کھڑی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خودکش حملہ آورخاتون رکشا سے اترکرکچھ دورکھڑی ہوجاتی ہیں اوراسی دوران سفید اسکارف میں موجود خاتون حملہ آورکے پاس جاتی ہے اورکچھ بات کرتی ہے۔

بات چیت کے بعد حملہ آورخاتون دھماکے کے مقام پر پہنچتی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق رکشا سے اترنے کے بعد اوردھماکا ہونے تک تقریباً نو سے دس منٹ کا دورانیہ ہے۔