بلاول بھٹوپاکستان کے37 ویں وزیرخارجہ بن گئے
ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بلاول بھٹو سے عہدے کا حلف لیا۔
April 27, 2022 · قومی
بلاول بھٹو کو صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت دیگر نے مبارکباد دی ۔فائل فوٹو
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوپاکستان کے 37 ویں وزیرخارجہ کاحلف اٹھا لیا، ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بلاول بھٹو سے عہدے کا حلف لیا۔
بلاول بھٹو کی وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھانے کی پر وقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ودیگرنے بھی شرکت کی ۔عہدے کا حلف لینے کے بعد بلاول بھٹو کو صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت دیگر نے مبارکباد دی ۔