اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

لندن:حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ پاسپورٹ پاکستان میں جاری کیا گیا ہے جو انہیں جلد لندن میں مل جائے گا۔

  اسحاق ڈار نے پاسپورٹ جاری ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ  کے اجراء سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ،  مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔