غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اورغلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کردی ۔