اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

مسجد نبوی واقعے پرعمران خان کا جو مکروہ چہرہ سامنے آ گیا۔مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسجد نبوی واقعے پرعمران خان کا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز حرمِ پاک مدینہ منوّرہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بے ادبی سے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی، حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہوگا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔