درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی
درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی

پی ٹی آئی کے تمام کارکن تین دن تبلیغ میں لگائیں۔مولانا طارق جمیل

اسلام ٓٓباد:مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت کارکنوں کو تین دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے 50 سال دین کے تبلیغ میں صرف ہو گئے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن بھی تین دن تبلیغ میں لگائیں بہت فائدہ ہو گا، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عمران خان کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت خوشی ہے آج سب یہاں جمع ہیں، 1947 میں 27 ویں کی رات مسلمانوں کے ووٹ سے پاکستان بنا تھا، ان مسلمانوں کو پتہ تھا انہوں نے پاکستان میں نہیں رہنا لیکن ووٹ دیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم سب کو علامہ اقبال کے نظریئے کو سمجھنا چاہیے، اقبال کا شاہین بننے کیلئے ہمیں اپنی زنجیریں توڑنی پڑتی ہیں۔