حمزہ شہبازکی درخواست پرمحفوظ فیصلہ شام7 بجے سنایا جائے گا

لاہور:نو منتخب حمزہ شہبازکی حلف برداری کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہبازنے حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بارعدالت سے رجوع کر لیا۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکی جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت فریق بنے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج ہی سنانے کا حکم دیا اور جسٹس جواد حسن 7 بجے محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

درخواست گزار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ حلف سےمتعلق احکامات جاری کرچکی ہے، عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا، گورنر پنجاب نے ایک  بار پھرعدالتی حکم ماننے سے انکارکر دیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہبازسے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے۔