افسوسناک واقعے کے خلاف بلوچ نوجوانوں نے احتجاج شروع کردیا۔فائل فوٹو
افسوسناک واقعے کے خلاف بلوچ نوجوانوں نے احتجاج شروع کردیا۔فائل فوٹو

شاہ زین بگٹی پر حملہ۔بلوچ نوجوانوں نے عمران خان کے پوسٹر جلادیے

مدینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے شاہ زین بگٹی پرحملے کے بعد بلوچ نوجوانوں نے عمران خان کے پوسٹر جلادیے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ جب شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوئے تو چورچورکے نعرے لگنا شروع ہو گئے۔اس افسوسناک واقعے کے خلاف بلوچ نوجوانوں نے احتجاج شروع کردیا اورعمران خان کے پوسٹر بھی جلائے گئے جن کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔