آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرناصرکے تین بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔فائل فوٹو
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو

جیل سے رہا ہو کر گھر جانے والے5 افراد قتل

بہاولپور:پرانی دشمنی کی بنا پرموٹرسائیکل سواروں نے مسافر وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد گھر جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔