کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔فائل فوٹو

ساتھ چھوڑا تو ہم غدار اور ملک دشمن ہو گئے۔امین الحق

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنماامین الحق  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا تھا کہ  ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے اورجب ہم نے آپ کا ساتھ چھوڑا تو ہم غدار اور ملک دشمن ہو گئے،’عمران خان ایسا نہیں چلے گا’۔

کراچی میں دعوت افطارسے خطاب میں انہوں نےکہا کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تواس کے دوسرے روز سابق وزیراعظم عمران خان بہادرآباد آئے لیکن انہوں نے تب تو کسی  سازش کا نہیں بتایاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جارہا تھا توتب عمران خان نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے اوراس کے رہنمانفیس لوگ ہیں اورآج ہم جب ساتھ نہیں تو ہم غدار اور ملک دشمن ہوگئے، عمران خان ایسا نہیں چلے گا۔