وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم

اسلام ٓٓباد:وزیر اعظم شہباز شریف نےپنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج  کیلیے کوئی رقم نہ موصول کی جائے ، شہباز شریف نے سرکاری ہسپتالون میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پراظہاربرہمی بھی کیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالون میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی ) سے منسلک کیا جائے گا۔