تیز رفتارکار میں الٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی،7 افراد جاں بحق

نواب شاہ کے قریب تیز رفتارکار میں الٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی  جس کے باعث تین خواتین اور تین بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  نواب شاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ پر حیدرآباد سے مورو جانے والی تیز رفتار کار  الٹ کررین شاخ نہہرمیں گر گئی،کارکے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی  جس کے باعث تین خواتین اور تین بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ۔