ضلع لودھراں میں بھی تین مقامات پرعید الفطرکی نمازادا کردی گئی۔فائل فوٹو
ضلع لودھراں میں بھی تین مقامات پرعید الفطرکی نمازادا کردی گئی۔فائل فوٹو

پنجاب کے کس علاقے میں آج عید منائی گئی؟

لودھراں: بستی پھوکروالا، بستی دوران والا پل اورچک 95 ایم میں عید الفطرکے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں میں بھی تین مقامات پرعید الفطرکی نمازادا کردی گئی، جس میں تین سو سے زائد نمازیوں نے شرکت کی اورایک دوسرے کو گلے لگ کرعید کی مبارکبادیں پیش کی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق لودھراں کے تین مقامات بستی پھوکروالا، بستی دوران والا پل اورچک 95 ایم میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے، اوران میں لاہورسے تعلق رکھنے والے مولانا فضل احمد چشتی کے پیروکاروں نے شرکت اور نماز عید الفطر ادا کی۔

مفتی شاہد کا کہنا تھا علامہ فضل چشتی نے بتایا تھا کہ ملک میں 200 کے قریب شوال کاچاند نظرآنے کی شہادتیں ملی ہیں۔