آئندہ تین دن میں سندھ میں بارش کا امکان
دادو، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات
May 5, 2022 · قومی
حیدرآباد،ٹھٹھ، بدین اوردیگ شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے (فائل فوٹو)
کراچی:محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن میں دادو، سکھر، لاڑکانہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن میں جیکب آباد، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی میں بھی بارش متوقع ہے۔دوسری جانب کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔