اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے،حادثے کے وقت جابر نامی شخص سمیت 2 افراد بھی شہباز گِل کے ہمراہ گاڑی میں تھے، یہ دونوں افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
موٹروے ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈاکٹر شہبازگل زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، وہ لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے ۔ ادھرنجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکرماری گئی ہے، حادثے کے بعد موٹروے حکام موقع پر پہنچ گئے۔
شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہواہوں۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر خوفناک حادثہ، پیچھے سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے شہباز گل زخمی، شہباز گل لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے! pic.twitter.com/1ma1lxQDUt
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) May 5, 2022