اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو
اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو

غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکیا جائیگا،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )او رمتعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے، وزیرِاعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

وفاقی  وزیر  کا کہنا تھا کہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔