میں چار ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھر ہسپتال کے دروازے تک پہنچ گیا۔فائل فوٹو
میں چار ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھر ہسپتال کے دروازے تک پہنچ گیا۔فائل فوٹو

عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق کیلیےعدالت پہنچ گئی

بہاولپور:عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔

دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے،عامرلیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔ تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت حسین جیسے دکھتا ہے ویسا بلکل نہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا،عامرلیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

 عامر لیاقت نے کہا ہے کہ اپنے دفاع میں قانونی طورپرعدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیغامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوںگا جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے۔

اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوزکون بناتا تھا، بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھرعورت کی عزت واحترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا ؟اور اگر کرتا تھا تو 15 دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی پندرہ برس کی ہیں تو میں نے اپنا بستر الگ کرلیاتو تشددکس وقت کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کے طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گذری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دکھاکر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔عامر لیاقت نے کہا میں آج عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں چار ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھر ہسپتال کے دروازے تک پہنچ گیا۔

15 برس کی عمر کے انکشاف کا بوجھ اور جو باپ بتایا وہ باپ نہیں جبکہ سب سے بڑا ظلم سرکار کے گھرانے کے ساتھ کہ میں سید خاندان ہوں جبکہ یہ ملک اور ڈاھ برادری سے تعلق رکھتی تھیں۔۔۔ شادی کے پندرہ دن بعد بہاولپور گئیں اور پندرہ دن بعد واپس آئیں اورآنے کے بعد تین دن گذرے کہ یہ دوبارہ بہاولپورچلی گئیں پندرہ دن بعد واپس آئیں اوراس دوران میرے بس ایک سوال پرکہ کراچی میں تو24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس باررات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبول کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں مبتلارہا آج مجھ پر جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا۔

ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ دولاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہاور یہ کمرے میں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خو گاڑی ڈرائیو کر کے بارہ بجے دوپہر نکلتیں پارلر جاتیں تیا رہو کرمجھے معلوم نہیں کہاں کیونکہ بقول ان کے ان کے کرا چی میں جاننے والے نہیں لیکن واپسی رات 9 بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑے اور جوتے اورمیک اپ وغیرہ سے لدی ،اور11بجے کمرے میں سوجاتیں اور میں بھی ظاہر ہے سو ہی جاتا۔

عامر لیاقت نے بتایا اس بار یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں کیونکہ ان کی بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی توہسپتال کے اخراجات بچے کی سٹرالرسمیت قیمتی سامان اور بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں پانچ لاکھ روپے الگ سے بیس لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات جس میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی نقد پندرہ لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اورسیٹ کی فرمائش کی میں نے کہا صرف دس لالھ روپے ہیں تو انہوں نے نورتن جیولرز سے بارہ مارچ کو نو لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی۔

 عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹاگرام  سٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔