جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔فائل فوٹو
جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔فائل فوٹو

تحریک انصاف آج ایبٹ آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ایبٹ آباد:تحریک انصاف آج ایبٹ آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ عام سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق جلسہ عام میں آج عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی، علی جدون، ایم پی قلندر لودھی، ایم پی اے مومنہ باسط اور نذیر عباسی بھی ہوں گے۔

جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، پولیس کے 1100 اہلکار جلسے کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے 7 واک تھرو گیٹ قائم کیے گئے ہیں۔