پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

فواد چوہدری کی نسرین جلیل پر تنقید

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا وہ واپس آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شرح مہنگائی اور شرح سود اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں جبکہ دوست ممالک سے مدد نہیں ملی اورآئی ایم ایف کے معاملے پرابہام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ لندن اور اسلام آباد کے تناؤ کی نذر ہو چکا ہے اوراندازہ لگائیں کہ 2 ماہ پہلے تک پاکستان میں ایسا بحران نہیں تھا۔ ملکی خودمختاری اورمعیشت دونوں پر وار ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نسرین جلیل کا نام سندھ کے نئے گورنرکے طورپرتجویزکیا ہے جبکہ 18 جون 2015 کو نسرین جلیل نے انڈین ہائی کمیشن کو خط لکھا اورنسرین جلیل نے انڈیا سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تعاون مانگا تھا۔