راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔فائل فوٹو
راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔فائل فوٹو

شیخ رشید کے بھتیجے کی درخواست ضمانت منظور

 راولپنڈی:عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ،عدالت نے راشد شفیق کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔

واضح رہےکہ مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر شیخ راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔بعد ازاں وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو 30 اپریل کو اسلام آباد ائیرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔