عمران خان
عمران خان

گورنر پنجاب کو شرمناک طریقے سے ہٹایا گیا۔عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو دستور کے تحفظ پر شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے، امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انتشار اورفساد کو ہوا دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے کٹھ پتلی کو بطور وزیر اعلیٰ صوبے پر مسلط کیا گیا، تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر معاملے کو ازخود دیکھے گی۔