مظاہرین نے پنجاب کے وزیراعلی حمزہ شریف اور وزیراعظم شہباز شریف مخالف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔فائل فوٹو
مظاہرین نے پنجاب کے وزیراعلی حمزہ شریف اور وزیراعظم شہباز شریف مخالف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔فائل فوٹو

نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لندن:نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج برٹش ایئرویزکی پرواز بی اے 260 کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے،اسلام آباد ایئرپورٹ پرتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اراکین احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ جائیں گے جبکہ شاہد خاقان پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔a

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سینئرقیادت کولندن طلب کرلیا، جہاں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں شہبازشریف، نوازشریف سےخصوصی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نواز شریف، اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی۔