استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

عمران خان ابھی تک قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔اسپیکر

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے .

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ہیں یا نہیں انہیں خود پیش ہونا چاہیے ، استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے ۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے ،جب تک پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی خود استعفوں کی تصدیق نہیں کریں تب تک بشمول عمران خان کے وہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج سے پی ٹی آئی کے اراکن اسمبلی کو یاددہانی خطوط لکھ رہے ہیں تا کہ وہ جلد از جلد اپنے استعفوں کی تصدیق کریں جو ممبر اپنے استعفے کی تصدیق کرے گا صرف اسی کا استعفیٰ قبول کیا جائے گا جو ممبر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا اس کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائیگا۔