پولیس کے مطابق ملزمان پرنائن زیرو پردہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام تھا۔فائل فوٹو
پولیس کے مطابق ملزمان پرنائن زیرو پردہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام تھا۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم رہنما عامرخان دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں بری

کراچی:دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان اوردیگردوافراد منہاج قاضی اوررئیس مما کو بری کردیا گیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگری کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے ایم کیو ایم کے سینئرڈپٹی کنونیئر عامر خان و دیگر کیخلاف نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپردہشتگردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنیوینئرعامرخان، منہاج قاضی اور رئیس مما کو بری کردیا۔

استغاثہ مقدمے میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ خصوصی عدالت نے عامرخان، منہاج قاضی اوررئیس مما کوعدم شواہد کی بنا پربری کردیا۔ مقدمے میں 2 ملزمان عمران اعجاز نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پرنائن زیرو پردہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام تھا۔ ملزمان کیخلاف عزیزآباد تھانے میں مارچ 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔