عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو
عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو

آئندہ الیکشن میں عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔نوازشریف

لندن:مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان سے مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، شکر ادا کرو جان چھوٹی ہے، آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی، آئینی اور معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کل لندن پہنچیں گے، ان سے کل اہم امور پر بات چیت ہوگی۔