ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کو مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کو مسترد کردیا اوراسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسزکو خارج کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے راجہ ریاض، نورعالم خان، فرخ الطاف، احمد حسین ڈھیر،رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط بخاری،عامرگوپانگ، اجمل فاروق کھوسہ، ریاض مزاری جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان، رمیش کمار، عامر لیاقت حسین، عاصم نزیر،نواب شیر وسیر،افضل ڈھانڈلہ سے متعلق ریفرنس پر فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے مزید ریکارڈ دینے کی مخالفت کی تھی۔

نورعالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نورعالم خان ابھی بھی پارٹی کا حصہ ہیں، اور انہوں ںے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ پارٹی چھوڑ رہا ہوں،انہوں نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہے، انہوں نے کسی اور پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی، نورعالم خان نے تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا، اس لیے ان پرآرٹیکل 63 ون (اے) کا اطلاق نہیں ہوتا۔

 پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا، الیکشن کمیشن فیصلے کی کاپی فراہم کرے، یہ کیس ہماری نظر میں متنازع ہوچکا ہے۔