فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے۔فائل فوٹو
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے۔فائل فوٹو

بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا مطالبہ

اسلام آاباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاؤنٹس کو ماننے سے انکار کر دیا لیکن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ان کا پردہ فاش ہو گیا، تحریک انصاف اپنی تمام فنڈنگ سے منکر ہو رہی ہے اور الزام دوسروں پرعائد کر رہے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے سابق دورمیں انہوں نے چوہدری نثار سے اکاؤنٹس کی تحقیق کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا، اس کے بعد احسن اقبال کو بھی لکھا وہ بھی خاموش رہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے،ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔