درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)
درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)

ڈپٹی اسپیکرپنجاب کے 11 ملازمین کا تبادلہ۔دوست محمد مزاری کا ماننے انکار

لاہور:سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی طرف سے  ڈپٹی اسپیکرآفس پنجاب کے 11 ملازمین کا گزشتہ روزکی تاریخ میں ٹرانسفرکردیا گیا، دوسری جانب دوست محمد نے باضابطہ طورپرٹرانسفرلیٹرکو ماننے سے انکارکردیا اوراپنے تمام ملازمین کو کہا ہے کہ کوئی بھی اس پرعملدرآمد نہیں کریں گے اورکوئی بھی دیگر محکموں یا شعبوں میں جاکر رپورٹ نہیں کریں گے۔

نوٹیفکیشن کی اطلاعات کے مطابق ترجمان ڈپٹی اسپیکرشاہد محمود کو پی آرسیکشن میں ،اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرعظیم احمد بٹ اوران کے فوٹوگرافرافتخاراحمد کو پی آرسیکشن میں شفاعت علی، خرم شہزاد اوراسی طرح محمد حسین انہیں آرآئی سیکشن میں بھیجا گیا جبکہ ان کے اسٹاف آفیسر عمان خالد انہیں پنجاب اسمبلی کے تعمیرومرمت کے شعبے میں ٹرانسفرکردیا گیا۔