حادثے کا شکارکوچزمکمل طورپرتباہ ہو گئیں۔فائل فوٹو
حادثے کا شکارکوچزمکمل طورپرتباہ ہو گئیں۔فائل فوٹو

سیہون۔دو بسوں میں تصادم۔4 افراد جاں بحق،25 زخمی

سیہون شریف کے قریب مسافروں سے بھری دو بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں نظیر، ظفر، افتخار، امداد، عرفان، خیرجان، مسمات نوشاد شیخ، عالیہ، حاجراں، بشیر، گلناز، شفیق، عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کے مطابق ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا،زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،تمام زخمیوں کو سیہون ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے کا شکارکوچزمکمل طورپرتباہ ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع پرمقامی رہائشیوں نے پولیس اور ریسکیو عملے کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروایا۔