دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا کیا ہے،فائل فوٹو
دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا کیا ہے،فائل فوٹو

پولیس مجھے اورشوہرکواغوا کرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے۔دعا زہرا

لاہور: دعا زہرا نے کہا ہے کہ کراچی میں مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔

دعا زہرا نے نئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا، ملک کا قانون مجھےاجازت دیتا ہے جہاں چاہوں جاسکتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی پولیس مجھے اورمیرے شوہرکوہراساں کر رہی ہے، سندھ پولیس مجھے اور میرے شوہرکواغوا کرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے۔دعا زہرا نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمے دار سندھ، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین کو میری پسند کی شادی کا پہلے سے پتا تھا، اپنے سسرال میں خوش ہوں، ہمیں سکون کی زندگی جینے دیا جائے۔واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔