اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فونز چوری ہوگئے اس کا انکشاف سیالکوٹ جلسے کے دو دن کیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر شہباز گلنے الزام لگایا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کرعمران خان کوکوئی سیکیورٹی نہیں دی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فونز چوری کیے گئے۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں، خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ایئرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔
پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022