اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ چارسال تک ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا،عثمان بزدارکے خلاف اینٹی کرپشن میں آج درخواست دے رہا ہوں ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدہ سنبھالنے کے بعد 27 کروڑ کے اثاثےبنائے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تقریرایسے کرتے ہیں جیسے آسمان سے اترے ہوئے ہیں،عثمان بزدارکیخلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں آج درخواست دےرہےہیں، بلیک منی کو وائٹ کرایا گیا، تونسہ کے قریب 55سو کنال اراضی پانچ ارب روپے کی لی گئی ، عثمان بزدار کے برادر نسبتی کے پاس ایک ارب کی زمین کہاں سے آئی ۔
طا تارڑ نےمزید کہا کہ عثمان بزدارکےدوست جاویدقیصرانی نے بحرین میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کی، عثمان بزدارکےوزیراعلیٰ بننے سے پہلے جاوید قیصرانی کےپاس کچھ نہیں تھا۔