اعظم نذیر تارڑ اصولوں پر کھڑے تھے۔فائل فوٹو
اعظم نذیر تارڑ اصولوں پر کھڑے تھے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی ہوں گے نہ کوئی انہیں ہٹا سکتا ہے۔وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی نہیں ہو رہے نہ ہی اُنہیں کوئی ہٹا سکتا ہے،حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانون مدت پوری کریں گے۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اتحادیوں کےساتھ مل کر ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ 165 ن لیگ کے اراکین، 7 پیپلز پارٹی، 4 آزاد اور 1 راہ حق پارٹی کا رکن شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامزد گورنر بلیغ الرحمٰن سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کوحلف لے لیں گے،وفاقی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔