وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے اہم خطاب کرینگے

شہباز شریف نے سرکاری مصروفیات ترک کردیں، وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ معاشی و سیاسی امور پر مشاورت جاری ۔

               
May 19, 2022 · قومی
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے اہم خطاب کرینگے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سرکاری مصروفیات ترک کردیں، وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ معاشی و سیاسی امور پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے نکات پرمشاورت کی گئی۔

خیال رہے کہ 11 اپریل کو حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے یہ پہلا خطاب ہو گا۔