کچھ افراد ہمارے گھرآئے اور ہمیں دھمکیاں دیں ، تمام افراد کے موبائل اور لیپ ٹاپ چھین لیا۔فائل فوٹو
کچھ افراد ہمارے گھرآئے اور ہمیں دھمکیاں دیں ، تمام افراد کے موبائل اور لیپ ٹاپ چھین لیا۔فائل فوٹو

بلوچ شاعرہ حبیبہ پیر محمد لا پتہ ہو گئیں

کوئٹہ:بلوچ شاعرہ حبیبہ پیر محمد لا پتہ ہو گئیں ، شاعرہ کی صاحبزادی نے ویڈیو پیغام میں اپنی والدہ  کے لا پتہ ہونے کی تصدیق کی ۔

 شاعرہ کی صاحبزادی نے کہا کہ کچھ افراد ہمارے گھرآئے اور ہمیں دھمکیاں دیں ، تمام افراد کے موبائل اور لیپ ٹاپ چھین لیا اوروالدہ کو ہمراہ لے گئے ۔ہماری والدہ صرف ایک شاعرہ ہیں، مقتدر حلقے ان کے لا پتہ ہونے کا نوٹس لیں ۔

سینئر صحافی حامد میرنے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہا کہ اس بچی کی آنکھوں کے سامنے اسکی ماں کو ویگو گاڑیوں والے گھرکے اندر سے اٹھا کرلے گئے ۔