دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

دعا زہر کی ساس نے ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست دائرکردی

لاہور:دعا زہرا کے شوہرظہیرکی والدہ اور بھائی نے پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ظہیرکی والدہ نور بی بی نے درخواست دائرکی ہے جس میں پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دعا زہرا اورظہیر احمد نے مرضی سے پسند کی شادی کی لیکن پنجاب پولیس پورے خاندان کوہراساں کررہی ہے اس لیے عدالت پنجاب پولیس کوہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورکی ماڈل ٹاون کچہری  نے دعا زہرکی عمرکے تعین کیلیے دائردرخواست مسترد کی دی تھی ،