اسد عمر توہین عدالت نوٹس جاری

گھناؤنی سیاست کا ایک اورباب بند ہوگیا۔اسد عمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرکہنا ہے کہ آج اس گھناؤنی سیاست کا ایک اورباب بند ہوگیا۔

سابق وفاقی وزیراسد عمرنے الیکشن کمشین کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اورکہا کہ یہ لوگ پیسہ لگا کرحکومت میں آتے ہیں اورمزید پیسہ کماتے ہیں،ارکان خریدے جاتے ہیں، سینیٹ کی سیٹیں خریدی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کے خلاف جہاد عمران خان نے کیا، یہ 25 لوٹے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے۔

اسد عمرنے کہا کہ میں ان لوٹوں پر کروڑون روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہوں، یہاں سیاسی پارٹیوں نے سیاست کو کاروبارکے طورپراستعمال کیا۔