درجہ دوم برانڈ خوردنی تیل 10 روپے اضافے سے 485 اور خوردنی گھی 482 روپے کلو ہو گیا۔فائل فوٹو
درجہ دوم برانڈ خوردنی تیل 10 روپے اضافے سے 485 اور خوردنی گھی 482 روپے کلو ہو گیا۔فائل فوٹو

گھی اورخوردنی تیل ایک بارپھر مہنگا

اسلام ٓٓباد:ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، گھی اور خوردنی تیل ایک بار پھرمہنگا ہو گیا۔

ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ گھی اورخوردنی تیل مہنگا کر دیا گیا، گھی اور خوردنی تیل کے نرخ میں 10 روپے فی کلو اورفی لیٹر اضافہ کیا گیا، درجہ اول خوردنی تیل 510 روپے فی لیٹر، درجہ اول گھی 506 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

درجہ دوم برانڈ خوردنی تیل 10 روپے اضافے سے 485 اور خوردنی گھی 482 روپے کلو ہو گیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی گھی اور خوردنی تیل 20 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا تھا۔