گورنر پنجاب کی تقرری کے لیے ایک اور سمری صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد:نئے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پروزیراعظم شہباز شریف نے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوارسال کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی نئی سمری میں بھی بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمٰن ہی موزوں ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز وزیر اعظم کو سمری پر نظرثانی کی سفارش کی تھی۔